Skip to main content
Home  >  Operations  >  Reko Diq  >  ریکوڈک پاکستان  >  ماحولیات (Environment)

ماحولیات (Environment)

ریکوڈک پراجیکٹ

ماحولیات

مائننگ کمیونٹی کی ممکنہ حالات سے لڑنے کی طاقت کو مضبوط کرنے اور ایک جدید اور ترقی پذیر دنیا کے لیے ضروری وسائل فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جس میں کاربن پر مبنی توانائی سے منتقلی بھی شامل ہے۔

دیگر انسانی سرگرمیوں کی طرح مائننگ بھی قدرتی ماحول پر اثر انداز ہوتی ہے اور اس کے منفی اثرات کو کم کرنے اور مثبت پہلوؤں کو بڑھانے کے لیے اسے احتیاط سے سنبھالنا ضروری ہے۔ ہم اپنے ماحول پر پڑنے والے اثرات کا آج اور آنے والی نسلوں کے حوالے سے خیال رکھتے ہیں۔

آر ڈی ایم سی اس وقت ریکوڈک منصوبے کے لیے ماحولیاتی اور سماجی اثرات کا جائزہ (ESIA) رپورٹ مکمل کر رہا ہے۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جس کی ذریعے کسی تجویز کردہ منصوبے یا ترقیاتی کام کے ماحول، مقامی کمیونٹی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ یہ عمل قومی اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ طریقوں کے مطابق ہے اور ماحولیاتی اور سماجی نگرانی و انتظامی منصوبہ کے ساتھ مل کر منصوبے کی ترقی کی حمایت کرتا ہے۔

یہ ESIA بلوچستان ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 2012 (بلوچستان ایکٹ 2012) اور سندھ ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 2014 (سندھ ایکٹ 2014) کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، اور یہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کی ماحولیاتی اور سماجی استحکام کے متعلق کارکردگی کے معیار (PS)، عالمی بینک گروپ (WBG) کے ماحولیاتی، صحت اور حفاظتی رہنما اصولوں، ایکویٹر اصولوں (EPs) اور ٹیلنگ مینجمنٹ کے عالمی صنعتی معیار (GISTM) کی تعمیل میں انجام دیا گیا ہے۔

اس ESIA کے حصے کے طور پر کی جانے والی درج ذیل ماحولیاتی اور سماجی و اقتصادی مطالعات میں شامل ہیں۔

مٹی اور سیڈیمنٹ کا مطالعہ

شور کا مطالعہ

ٹریفک کا مطالعہ

فضائی معیار کا مطالعہ

حیاتیاتی تنوع – نباتات

حیاتیاتی تنوع – جانور

سماجی و اقتصادی مطالعہ

اسٹیک ہولڈر شمولیت

انسانی حقوق کا جائزہ

ثقافتی ورثے کا مطالعہ

مجموعی اثرات کا جائزہ (CIA)

ہائیڈرو جیولوجی (منصوبے کے پانی کی فراہمی کی تحقیقات سمیت)

ہائیڈرولوجی

جیوکیمسٹری

موسمیاتی تبدیلیوں کا مطالعہ

ریموٹ سینسنگ