Skip to main content
Home  >  Operations  >  Reko Diq  >  ریکوڈک پاکستان  >  سماجی ترقی (Community Development)

سماجی ترقی (Community Development)

ریکوڈک پراجیکٹ

سماجی ترقی

اگر درست طریقے اور ذمہ داری سے مائننگ کی جائے تو یہ بہتر مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

آر ڈی ایم سی کا مقصد شراکت داری، اعتماد، احترام اور شفافیت پر مبنی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک مضبوط اور طویل المدتی تعلق اور ترقی کی حکمت عملی بنانا ہے۔ ہماری کمیونٹی ڈیولپمنٹ کی تمام پہلوؤں میں شراکت داری کو مرکزی اہمیت حاصل ہے اور یہ درج ذیل پانچ مستقل ترقی کے ستونوں پر مرکوز ہے۔

تعلیم

صحت کی سہولیات تک رسائی

پانی اور ماحول

غذائی تحفظ

مقامی معاشی ترقی

ہمارے شراکت داری کے فلسفے کے مطابق ہماری کمیونٹی ڈیولپمنٹ کی تمام سرگرمیاں کمیونٹی ڈیولپمنٹ کمیٹیوں (سی ڈی سیز) کے ذریعے طے کی جاتی ہیں اور ان پر عمل درآمد ہوتا ہے۔ سی ڈی سی کا کردار کمیونٹی کی ترقی اور سرمایہ کاری کے بجٹ کو ان سرگرمیوں پر مختص کرنا ہے جو مقامی کمیونٹی کو سب سے زیادہ ضرورت ہیں اور کمیونٹی کو معیاری تعلیم، صحت، صاف پینے کے پانی اور آمدنی پیدا کرنے کے مواقع فراہم کرکے مقامی کمیونٹیز کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

سی ڈی سی ایک مشاورتی گروپ ہوتا ہے جس میں 95 فیصد منتخب کمیونٹی کے افراد شامل ہوتے ہیں۔ یہ دو طرفہ مکالمے کے لیے ایک فورم مہیا کرتا ہے اور وسیع کمیونٹی کی حمایت کو فروغ دیتا ہے۔ سی ڈی سی خودمختار ہوتے ہیں لیکن ترقی کے بنیادی اصولوں کے تحت کام کرتے ہیں۔

سی ڈی سی کا عمل درج ذیل مراحل پر مشتمل ہے:

رائے میں شمولیت – سی ڈی سی کمیونٹی سے منصوبوں کے لیے درخواستیں اور تجاویز وصول کرتی ہے اور یہ یقینی بناتی ہے کہ تجویز کردہ منصوبے حکمت عملی کے فلٹرز سے گزریں۔

میٹنگ اور جائزہ – سی ڈی سی میٹنگ کرتی ہے تاکہ تجویز کردہ منصوبوں کا جائزہ لیا جا سکے اور فیصلہ کیا جاسکے کہ کون سے منصوبے کی حمایت کی جائے گی۔ فیصلہ سازی بیرک کی سرمایہ کاری کے اصولوں، علاقائی ترقیاتی منصوبوں اور منصوبے کی وسعت کی صلاحیت کے مطابق کی جاتی ہے۔

نگرانی اور عمل درآمد – سی ڈی سی منصوبے کے انتظام اور نگرانی کی بھی ذمہ دار ہوتی ہے۔

صاف پینے کا پانی

آر ڈی ایم سی مقامی کمیونٹی کے لیے خدمات کو بہتر بنانے کی خاطر پُرعزم ہے اور سی ڈی سی کے ساتھ مل کر ان کمیونٹیز میں پینے کے قابل پانی کے ٹریٹمنٹ سسٹم لگانے پر کام کر رہا ہے۔ منصوبے کے ارد گرد کی کمیونٹیز میں پانی کی فراہمی عام طور پر محدود، نسبتاً کم گہرائی والے اور عام طور پر کھارے زمینی پانی کے ذرائع سے حاصل کی جاتی ہے اور کچھ کمیونٹیز کے لیے یہ پہلی بار ہے کہ انہیں قابل اعتماد اور پینے کے قابل پانی تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔

ہمئے، مشکی چاہ اور نوک چاہ کے دیہاتوں میں پینے کے قابل استعمال پانی کی صفائی کے پلانٹ نصب کیے گئے ہیں اور آنے والے مہینوں میں مزید پلانٹس لگانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

تعلیم

آر ڈی ایم سی، سی ڈی سی اور غیر منافع بخش تعلیمی سروس فراہم کرنے والے پروگریسو ایجوکیشن نیٹ ورک (پین) کے ساتھ مل کر ضلع چاغی میں تعلیمی خدمات کو بہتر بنانے کا ایک واضح مقصد رکھتا ہے۔

اب تک، ہمئے، دُوربُن چاہ، نوکنڈی اور نوک چاہ میں چار پرائمری اسکول دوبارہ قائم کیے جاچکے ہیں اور مختلف علاقوں میں مزید اسکولوں کی تیاری جاری ہے۔ تمام اسکولوں میں مکمل طور پر تربیت یافتہ اساتذہ مقرر کیے گئے ہیں، اور کی جانب سے کلاس روم مینجمنٹ اور سبق کی منصوبہ بندی کے لیے اضافی تربیت اور مدد فراہم کی جاتی ہے۔

اسکولوں کو ضروری ساز و سامان فراہم کیا جاتا ہے جن میں فرنیچر، اسٹیشنری، درسی کتب، اسکول بیگ، یونیفارم اور تدریسی مواد شامل ہیں۔

آر ڈی ایم سی نے نوکنڈی میں ابتدائی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کے ذیلی ادارے پریمیر ڈائیورس لرننگ کانسیپٹس کے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا ہے۔

صحت کی دیکھ بھال

آر ڈی ایم سی انڈس ہسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک (آئی ایچ ایچ این) کے ساتھ شراکت داری میں ضلع چاغی بھر میں صحت کی خدمات فراہم کرنے کا آغاز کر چکا ہے جہاں صحت کی سہولیات اور لیبارٹری خدمات تک رسائی کافی حد تک محدود تھی۔ مقصد یہ ہے کہ بروقت مفت صحت کی خدمات اور احتیاطی تدابیر کی تعلیم کے ذریعے صحت کی خدمات تک رسائی میں بہتری لائی جائے اور ان کمیونٹیز کی زندگی کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔

ہمئے اور نوکنڈی میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر قائم کیے گئے ہیں اور چھوٹی بستیوں کو خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک موبائل ہیلتھ یونٹ بھی قائم کیا گیا ہے۔

فی الحال یہ طبی مراکز بنیادی صحت کی خدمات فراہم کر رہے ہیں جن میں عمومی طبی دیکھ بھال، زچگی، نوزائیدہ بچوں کی صحت، جنسی اور تولیدی صحت کی خدمات اور لیبارٹری سروسز شامل ہیں۔ نوکنڈی میں چوبیس گھنٹے ایمرجنسی اور دائی کی خدمات بھی دستیاب ہیں تاکہ حادثات اور زچگی کی بیماریوں کا علاج کرکے اور اموات کو کم کیا جاسکے۔ علاج معالجے کے علاوہ انڈس ہسپتال میں کمیونٹی کو آگاہی کے پروگراموں کے ذریعے احتیاطی تدابیر پر بھی توجہ مرکوز کر رہا ہے تاکہ کمیونٹی کے علم، رویئے اور عمل میں بہتری لائی جاسکے۔