Skip to main content
Home  >  Operations  >  Reko Diq  >  ریکوڈک پاکستان  >  شراکت داروں کے ساتھ مشغولیت (Stakeholder Engagement)

شراکت داروں کے ساتھ مشغولیت (Stakeholder Engagement)

ریکوڈک پراجیکٹ

شراکت داروں کے ساتھ مشغولیت

کسی ملک کے معدنی وسائل اس کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہیں۔

ہم قومی وسائل اور اثاثوں کی ترقی کو اس طرح استعمال کرنے کے خواہاں ہیں کہ کانوں کی بندش کے بعد بھی خوشحال مقامی معیشتیں پروان چڑھ سکیں۔

دنیا بھر کے ترقی پذیر ممالک میں 30 سال سے زائد عرصے تک کام کرنے کے بعد بیرک نے ثابت کیا ہے کہ ذمہ دارانہ کان کنی طویل المدتی پائیدار معاشی و سماجی ترقی پیدا کرکے اس میں معاون ثابت ہوکر اس عمل کی حمایت کرسکتی ہے۔

درج ذیل تین اہم اصول ہمارے کمیونٹی تعلقات اور ترقی کے وژن کی تشکیل کرتے ہیں

شراکت داری – ہم اس اصول پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ مل کر ہم زیادہ مضبوط ہیں۔ کمیونٹیز کو اوپر اٹھانا اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا کوئی ایسا کام نہیں ہے جو تنہا انجام دیا جاسکے۔ اس کے لیے تمام شراکت داروں کے درمیان تعاون اور اشتراک کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمارا ماڈل یہ ہے کہ مقامی کمیونٹیز کو گفتگو اور فیصلہ سازی کے عمل کے مرکز میں رکھا جائے اور ہم ان کی صلاحیت اور لچک بڑھانے میں مدد دینے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔

فائدہ بانٹنا– کانوں کو مؤثر طریقے سے چلانے کے لیے کارکنوں کے ایک بڑے گروہ اور وسیع رینج کی اشیاء اور خدمات کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم ان ضروریات کو وقعت پیدا کرنے اور بانٹنے کے موقع کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ہم یہ سب مقامی کمیونٹیز اور میزبان ممالک کو ترجیح دے کر ملازمت اور خریداری کے طریقوں پر توجہ مرکوز کرکے کرتے ہیں اور بنیادی انسانی حقوق میں سرمایہ کاری کرتے ہیں جو لوگوں کو ان مواقع تک رسائی کے لیے تیار کرتے ہیں۔

کھلا، معلوماتی، اشتراک اور بروقت مواصلات – کمیونٹیز کی ضروریات اور خواہشات کو کوئی اور نہیں بلکہ وہ خود بہتر جانتے ہیں۔ ہم اعتماد پر مبنی تعلقات بنانے کے لیے وقت نکالتے ہیں اور انہیں اپنی کمیونٹی کی حمایت کے فیصلہ سازی کے عمل کے مرکز میں رکھتے ہیں۔

ان اصولوں اور بیرک کی پائیدار ترقی اور سماجی کارکردگی کی پالیسیوں کی بنیاد پر ریکوڈک کے شراکت داروں کے ساتھ مشغولیت کی سرگرمیوں کے مجموعی مقاصد درج ذیل ہیں

ان اہم شراکت داروں کی نشاندہی کرنا جو اس منصوبے میں دلچسپی رکھتے ہوں جن میں کمیونٹیز، سرکاری محکمے، ریگولیٹری اتھارٹیز، غیر سرکاری تنظیمیں اورآس پاس کی کوئی بھی صنعتیں شامل ہیں۔

-تمام شراکت داروں کو ان کی مخصوص دلچسپیوں کے حوالے سے مطلع رکھنا

ان لوگوں کو مشغول کرنا جن کے فیصلے ان پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں اور

کھلے، معلوماتی، اشتراک اور بروقت مواصلات کے ذریعے کمپنی اور اس کی سرگرمیوں پر شراکت داروں کا اعتماد اور یقین برقرار رکھنا۔

توقع کی جاتی ہے کہ یہ مقاصد وقت کے ساتھ قائم ہونے والے تعلقات کی بنیاد پر حاصل کیے جائیں گے اور جیسے جیسے منصوبہ آگے بڑھے گا سرگرمیوں، متاثرہ کمیونٹیز، اشراکت داروں کے خیالات، دلچسپیوں میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق مناسب اور ضروریات کی رپورٹنگ کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کی جائیں گی۔

منصوبے کے ذریعے اپنائے گئے اہم مشغولیت کے اصول، جو کہ بین الاقوامی بہترین طریقوں کی عکاسی کرتے ہیں درج ذیل ہیں

ہدف شدہ شراکت دار گروپوں کی ضروریات کے مطابق موزوں اور آسانی سے سمجھنے والی زبان میں بامعنی معلومات فراہم کرنا۔

فیصلہ سازی کے عمل میں ابتدائی مرحلے پر معلومات فراہم کرنا

ایسی جگہوں اور طریقوں سے معلومات کو عام کرنا جنہیں شراکت داروں کے لیےحاصل کرنا آسان ہو۔

مقامی روایات، زبانوں، وقت کی پابندیوں اور فیصلہ سازی کے عمل کا احترام کرنا

دو طرفہ مکالمہ قائم کرنا جو دونوں فریقوں کو خیالات اور معلومات کے تبادلے، سننے اور ان کے مسائل کو سننے اور حل کرنے کا موقع دیتا ہو۔

خیالات کی نمائندگی میں شمولیت کا خواہاں ہونا، جس میں خواتین، کمزور اور اقلیتی گروپ شامل ہوں

دباؤ یا زبردستی سے پاک عمل کو اپنانا

لوگوں کے خدشات، تجاویز اور شکایات کا جواب دینے کے لیے واضح طریقہ کار تیار کرنا

پروگرام کے ڈیزائن میں آراء کو شامل کرنا اور اسٹیک ہولڈرز کو واپس رپورٹ کرنا۔

شکایات کے ازالے کا عمل

بیرک کے تمام منصوبوں پر کمیونٹی کی شکایات کے ازالے کے طریقے موجود ہیں۔ ان طریقوں کے ذریعے کمیونٹی کے افراد باقاعدہ طور پر شکایات درج کرسکتے ہیں اور اپنے تحفظات کا اظہار کر سکتے ہیں۔ یہ ہمارے لیے کمیونٹی کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی کی جانچ کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ ہم ہر ماہ موصول ہونے والی شکایات کی تعداد کا ریکارڈ رکھتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ شکایات موصول ہونے کے 30 دن کے اندر انھیں حل کیا جائے۔

ریکوڈک میں شکایات کے عمل کو متعدد فورمز اور عمومی کمیونٹی مکالمات کے ذریعے بیان کیا جائے گا۔

شکایات کے ازالے کا طریقہ کار

شکایات ای میل کے ذریعے grievances@rekodiqmc.com یا کمیونٹی ریلیشنز ٹیم کے کسی بھی رکن کو ذاتی طور پر یا ہمارے نوکنڈی میں واقع دفتر کے ذریعے جمع کروائی جاسکتی ہیں۔